
ایکسپریس نیوز کے مطابق نوازشریف کی والدہ شمیم اختر، صاحبزادی مریم نواز اور حمزہ شہباز ان سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے، مریم نواز والد کے لیے گھر سے کھانا بھی ساتھ لے کر آئیں۔
Maryam Nawaz reached Kot Lakhpat Jail to meet her father and leader Mian Muhammad Nawaz Sharif. pic.twitter.com/MAuyGblJag
— Sania Ashiq (@SaniaaAshiq) December 27, 2018
اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے کوٹ لکھپ جیل میں ملاقات کے لیے شریف خاندان کی جانب سے درخواست دی گئی تھی جسے جیل انتظامیہ کی جانب سے منظور کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید، رانا ثناءاللہ، محمد زبیر، مشاہد اللہ خان، مشاہد حسین سید، مریم اورنگزیب اور طارق فضل چوہدری کی ملاقات کا بھی امکان ہے تاہم جیل انتظامیہ کی جانب سے ان رہنماؤں کو اب تک ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔