
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی اکبر قریشی نے بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کرنے والے پمپس کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے، سماعت کے دوران جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا کہ پنجاب بھر میں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم نہ کیاجائے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہیں ملے گا
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹریفک پولیس کی جانب سے لاہور میں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے بعد راولپنڈی، کوئٹہ،لوئر دیر اور کراچی میں بھی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کرنے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔