پشاور میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

چھت گرنے سے والد اور والدہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔


December 27, 2018
چھت گرنے سے والد اور والدہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دین بہار کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے دین بہار کالونی گلی نمبر 3 میں رات گئے گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود تمام افراد ملبے تلے دب گئے،

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے سے خاندان کے 5 افراد کو نکال لیا گیا تاہم چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے اور والد اور والدہ زخمی ہیں، زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینسز میں ایل آر ایچ منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں نصیب، نصیر اور ہدایت شامل ہیں جن کی عمریں بالترتیب 10 ، 7 اور 3 سال ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |