نوازشریف کی سزا بڑھانے کیلئے نیب کا ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

نیب کے اعلیٰ حکام سے منظوری کے بعد آئندہ ہفتے اپیل دائر کی جائے گی، ذرائع


ویب ڈیسک December 27, 2018
نیب کے اعلیٰ حکام سے منظوری کے بعد آئندہ ہفتے اپیل دائر کی جائے گی، ذرائع۔ فوٹو : فائل

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے نیب پراسیکیوشن ٹیم نے اپیل تیارکرلی جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی 7 سال سزا کو بڑھایا جائے۔

نیب اپیل میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے خزانے کو نقصان پہنچایا تاہم سزاکم ہوئی جب کہ استغاثہ نے ٹھوس شواہد سے کیس ثابت کیا۔ ذرائع کے مطابق نیب کے اعلیٰ حکام سے منظوری کے بعد آئندہ ہفتے اپیل دائر کی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید، کمرہ عدالت سے گرفتار

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بری کرتے ہوئے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید جب کہ ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں