اسلام آباد میں قطر کے پہلے ویزا سینٹر کا افتتاح کردیا گیا

ویزا سینٹر کھولنے کا مقصد پاکستان کے ہنر مند افراد کو قطر میں روزگار فراہم کرنا ہے، قطری سفیر


ویب ڈیسک December 27, 2018
ویزا سینٹر کھولنے کا مقصد پاکستان کے ہنر مند افراد کو قطر میں روزگار فراہم کرنا ہے، قطری سفیر۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے اسلام آباد میں قطر کے پہلے ویزا سینٹر کا افتتاح کردیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے اسلام آباد میں قطر کے پہلے ویزا سینٹر کا افتتاح کردیا ہے، اس موقع پر قطری سفیر سقر بن مبارک نے کہا کہ پاکستان میں کراچی اور اسلام آباد میں ویزا سینٹر کھولے گئے ہیں، اب جس ملک سے درخواست موصول ہوگی وہیں ویزے کا اجرا کیا جائے گا، ویزا سینٹر کھولنے کا مقصد پاکستان کے ہنر مند افراد کو قطر میں روزگار فراہم کرنا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : قطر کا ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے پاکستان میں ویزا سنٹر کھولنے کا اعلان

قطری سفیر نے کہا کہ بائیو میٹرک کا اندراج کروانا ہوگا اور قطر ویزا سینٹر میں میڈیکل ٹیسٹ دینا ہوگا جب کہ قطر میں روزگار کے لیے درخواست دینے والوں کو ورک کنٹریکٹ پر دستخط کرنا ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں