آصف زرداری کے خلاف پی ٹی آئی کی نااہلی درخواست سماعت کیلیے منظور

الیکشن کمیشن ابتدائی سماعت میں درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرےگا، ذرائع


ویب ڈیسک December 27, 2018
الیکشن کمیشن نے خرم شیر زمان کو ابتدائی سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کو ابتدائی سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے اور ابتدائی سماعت میں درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے آصف زرداری کیخلاف نااہلی کی درخواست دائر کردی

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی پی آصف زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست صوبائی الیکشن کمیشن آفس کراچی میں جمع کرائی تھی جس کو منظوری کے لیے اسلام آباد بھیج دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |