بینظیرقتل کیس پرویز مشرف کی عدم پیشی پرعدالت برہم پولیس کو آخری تنبیہ
مقدمےکی نقول کی تقسیم اور فرد جرم عائد کرنے کے وقت ملزم کا عدالت میں ہونا لازمی ہے، عدالت
بے نظیر قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو پیش نہ کرنے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آئندہ سماعت پر پرویز مشرف کو پیش نہ کیا گیا تو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی جائے گی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج حبیب الرحمان نے بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی، دوران سماعت پرویز مشرف کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث سابق صدر کو عدالت میں پیش کیا جانا ممکن نہیں، جس پر جج حبیب الرحمان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقدمےکی نقول کی تقسیم اور فرد جرم عائد کرنے کے وقت ملزم کا عدالت میں ہونا لازمی ہے، انہوں نے ایس ایس پی اور دیگراعلی پولیس حکام کی جانب سے پرویز مشرف کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنے پر سخت سرزنش کی، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن کا کہنا تھا کہ انہیں آخری موقع دیا جائے، آئندہ سماعت پر پرویز مشرف کو عدالت میں پیش کر دیں گے جس پر عدالت نے کہا کہ آخری موقع دیا جاتا ہے اس کے بعد کوئی جواز نہیں سنا جائے گا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ سماعت پر سابق صدر کو عدالت پیش کیا جائے یا انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے تاکہ عدالت وہاں اپنی کارروائی کر سکے، اس موقع پر عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے اثاثہ جات بحال کرنے کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی۔