عدالتی فیصلے سے قبل آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنا بدمعاشی ہے ترجمان

عمران خان اپنی حکومت کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو کچل رہے ہیں، ترجمان آصف زرداری


ویب ڈیسک December 27, 2018
عمران خان اپنی حکومت کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو کچل رہے ہیں، ترجمان آصف زرداری

آصف زردری کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق صدر ملک سے باہر نہیں جارہے بلکہ مقدمات کا سامنا کریں گے اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا ڈرامہ ہے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کے لیے وطن واپس آنے والے کا نام ای سی ایل میں ڈالنا کہاں کا انصاف ہے، عمران خان اپنی حکومت کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو کچل رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ حکومت کا آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی بھی عدالتی فیصلے سے قبل آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنا بدمعاشی ہے، آصف زرداری ملک سے باہر نہیں جارہے بلکہ مقدمات کا سامنا کریں گے اور وہ الیکشن سے اب تک ملک میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |