لاڈلے کے پھٹے ڈھولوں سے ڈرنے والے نہیں ان کا مقابلہ کریں گے آصف زرداری

بلاول بھٹو میرا اور بے نظیر کا بیٹا ہے یہ لوگ اس کو کیا ڈرائیں گے، آصف زرداری


ویب ڈیسک December 27, 2018
بلاول بھٹو میرا اور بے نظیر کا بیٹا ہے یہ لوگ کو اس کو کیا ڈرائیں گے، آصف زرداری۔ فوٹو:فائل

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ لاڈلے کے پھٹے ڈھولوں نے ہمیں پھر للکارا ہے، ہم ان سے ڈرنے والے نہیں بلکہ مقابلہ کریں گے۔

گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو شہید کی گیارھویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ لاڈلے کے پھٹے ڈھولوں نے ہمیں پھر للکارا ہے، ہم ان کے نئے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے، ہم نے ان ہتھکنڈوں کا پہلے بھی مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے، بلاول بھٹو زرداری کو یہ لوگ کیا ڈرائیں گے، وہ میرا اور بی بی شہید کا بیٹا ہے جب کہ جیالے ان سے اکیلے ہی مقابلہ کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت کا آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے کہا کہ حکومت نے100 دنوں میں کچھ نہیں کیا، ہم نے پرویز مشرف کو ایوان صدر سے نکال دیا تھا، پوری دنیا سے مدد لی گئی لیکن ان کی کارکردگی صفر ہے اور ان سے حکومت نہیں چلائی جارہی، پاکستان کی کوئی مدد کرے، ہمیں اعتراض نہیں لیکن ان سے معیشت نہیں سنبھالی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ٹی وی پر بکواس کرنے کے سوا کچھ نہیں آتا تاہم ہم اس حکومت کو ٹھپے مار کر نکالیں گے، ہم جمہوری طریقے سے مقابلہ کرکے ان سے دوبارہ حکومت حاصل کریں گے، حکومت نے جس طریقے سے لڑنا ہے لڑلے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں