شدت پسندوں کی اکثریت جرائم پیشہ افراد پر مشتمل ہے عمران خان
سر میں ٹانکے لگنے کی وجہ سے مجھے اکثر سرمیں شدید درد رہنے لگا ہے، عمران خان
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود شدت پسندوں کی اکثریت جرائم پیشہ افراد پر مشتمل ہے جبکہ تحریک انصاف کے لئے خیبر پختونخوا کے معاملات چلانا سب سے بڑا چیلنج ہے۔
برطانوی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات کے نتیجے میں ان کی جماعت کو خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کا موقع ملا اورخیبر پختونخوا ملک کا وہ صوبہ ہے جو سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، دہشت گردی اور بد امنی کے باعث صوبے کی 70 فیصد تجارتی سرگرمیاں ختم ہوگئیں ہیں اس کے علاوہ شدت پسند گروپوں کی اکثریت بھی جرائم پیشہ ہے جو قتل، اقدام قتل اوراغوا برائے تاوان جیسی کارروائیوں میں ملوث ہے ایسی صورت حال میں خیبرپختونخوا کے معاملات چلانا تحریک انصاف کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں جب ان کے ساتھ حادثہ پیش آیا تو وہ مرنے کے خیال سے خوفزدہ نہیں تھے بلکہ انہیں اس بات کی فکر تھی کہ کہیں وہ معذور نہ ہوجائیں، سر میں ٹانکے لگنے کی وجہ سے اب انہیں اکثر سرمیں شدید درد رہنے لگا ہے جب کہ پسلیاں پھیھپڑے اور کمر بھی متاثر ہوئی، مگر انہیں احساس ہے کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں جو اس حادثے کے بعد بچ گئے۔