طالبان نے امریکا سے مذاکرات کیلئے قطرمیں قائم اپنا سیاسی دفتر بند کردیا

طالبان نے قطرمیں اپنا دفتر اس کی سیاسی حیثیت، اس پر موجود پرچم اور شناختی تختی لگانے کی اجازت نہ ملنے پر بند کیا

طالبان نے امریکا سے مذاکرات کے لئے گزشتہ ماہ قطر میں اپنا سیاسی دفتر قائم کیا تھا۔ فوٹو: فائل

طالبان نے امریکا سے مذاکرات کے لئے قطرمیں قائم اپنے سیاسی دفتر کو تحفظات کے باعث عارضی طور پر بند کردیا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کے لئے قطر میں قائم دفتر کو اس کی سیاسی حیثیت کے تعین، اس پر موجود پرچم اور شناختی تختی لگانے کی اجازت نہ ملنے پر بند کیا ہے، تاہم طالبان نے امید ظاہر کی ہے کہ دفتر جلد ہی دوبارہ کھول دیا جائے گا جو نہایت ہی فعال کردار ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ افغان حکومت نے طالبان کے دفتر کی سیاسی حیثیت اور اس پر آویزاں شناختی تختی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جو گزشتہ ماہ طالبان اورامریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں تعطل کی وجہ بنا۔
Load Next Story