حکومت سنبھالی تو ادائیگیوں کے عدم توازن کا سامنا تھا وزیرخزانہ

غیر ملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنا ہے، اسد عمر


ویب ڈیسک December 27, 2018
معیشت کی بہتری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ترجیح ہے، اسد عمر (فوٹو: فائل)

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ادائیگیوں کے عدم توازن کا سامنا تھا۔

اسلام آباد میں معاشی سفارت کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ادائیگیوں کے عدم توازن کا سامنا تھا، ہم نے پیداوار اور برآمدات میں اضافے کو ترجیح دی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کی جانب متوجہ کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں ابھی بہت سے اہداف حاصل کرنے ہیں جن میں روزگار، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ، معیشت کی بہتری میں حائل رکاوٹوں کو دور اور غیرملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنا ہے، ملک میں ہنرمندی کے فروغ کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں