پی سی بی نے پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ سیریزکا شیڈول جاری کردیا
دونوں ممالک کے درمیان 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 5 ٹونٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی نے جنوبی افریقا کےخلاف سیریز کےلیے شیڈول جاری کردیا جس کے تحت تمام میچز دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 5 ٹونٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پروٹیز 5 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے۔ 8 اکتوبر کو3 روزہ پریکٹس میچ ہوگا جس کے بعد ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا، دونوں ملکوں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 اکتوبر سے ابوظہبی جبکہ دوسرا 23 اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30 اکتوبر کو شارجہ، یکم نومبر کو دبئی، 6 اور 8 نومبر کو ابوظہبی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 11نومبر کو شارجہ میں ہو گا۔ گرین شرٹس اور پروٹیز ٹی ٹونٹی میچز کے لئے 13 اور15 نومبر کو دبئی کے میدان میں اتریں گے۔