پرویزالہٰی کا پنجاب بینک میں اکاؤنٹ ہی نہیں تو قرضہ لینے کا سوال کیسا چوہدری شجاعت

اس جعلی مقدمے سے حكمرانوں كے كھوكھلے دعوؤں كی قلعی كھل گئی ہے، چوہدری شجاعت حسین


/Numainda Express July 09, 2013
قرضہ لینے کا سوال تب پیدا ہوتا ہے جب پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا پنجاب بینک میں کوئی اکاؤنٹ ہوتا، چوہدری شجاعت حسین فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) كے صدر چوہدری شجاعت حسین نے كہا ہے كہ چوہدری پرویز الہیٰ، مونس الہیٰ اور چوہدری وجاہت حسین كا پنجاب بینک سے قرضہ لینے كا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ قرضہ لینے کا سوال تب پیدا ہوتا جب چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا پنجاب بینک میں کوئی اکاؤنٹ ہوتا ان لوگوں کا تو سرے سے بینک میں اکاؤنٹ ہی نہیں ہے۔ انہوں نے كہا کہ اس جعلی مقدمے سے حكمرانوں کے كھوكھلے دعوؤں كی قلعی كھل گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پنجاب بینک قرضہ کیس کی سماعت کے دوران چوہدری پرویز الٰہی، مونس الہیٰ اور چوہدری وجاہت حسین کی جانب سے پنجاب بینک سے 10 ارب روپے کے قرضہ لینے سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |