2018 اسلام آباد میں 9 ہزار200 مقدمات درج جرائم 98 فیصد بڑھ گئے
شہری 300کاروں،گاڑیوں، موٹرسائیکلوں سے محروم ،375لڑکیوں کے اغوا کی ایف آئی آر
وفاقی دارالحکومت میں13ارب روپے کے سیف سٹی منصوبے کے تحت نصب کیمروں، 150سے زائد اعلانیہ اور اغیرعلانیہ پولیس ناکوں،پولیس، رینجرز،ایگل اسکواڈ، ریسکیوون فائیو کے گشت کے باوجود موجودہ حکومت کے پہلے 5 مہینوں میں قتل،اقدام قتل،لڑکیوں کے اغوا، مسلح ڈاکے، نقب زنی سمیت سنگین جرائم کی شرح میں98 فیصداضافہ ہوگیا۔
رواں سال مجموعی طورپرگاڑی چوری، موٹرسائیکل چوری، گھروں میں چوریوں اورراہ جاتے لوگوں کوگن پوائنٹ پرلوٹنے کی 2200وارداتیں ہوئیں، جبکہ یہی شرح سال2017 میں 1120تھی۔ رواں سال ضلع کے 22تھانوں میں پولیس نے سال بھرمیں مجموعی طور پر9 ہزار200مقدمات درج کیے پولیس کی ریکارڈ بک کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر 3ارب روپے مالیت کی 3سوقیمتی کاریں وگاڑیاں اور ساڑھے 4سوموٹرسائیکلوں سے شہری محروم ہوگئے۔
اس مدت میں پولیس نے100ٹیمپرڈ کاریں اور 64 موٹر سائیکل قبضہ میں لیکربرآمدگیاں ظاہرکیں۔ اسی عرصہ میں وفاقی دارالحکومت سے375 لڑکیوں کے اغوا کے مقدمات درج ہوئے۔