افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 17 افراد ہلاک

مسافروں سے بھری گاڑی طالبان کی جانب سے سڑک کنارے نصب کئے گئے بارودی مواد سے ٹکرا گئی جس سے دھماکا ہوا، پولیس حکام


AFP July 09, 2013
واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

افغانستان کے دارالحکومت میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے 12 خواتین اور 4 بچوں سمیت 17 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

صوبہ ہرات کے پولیس حکام کے مطابق مسافروں سے بھری گاڑی اوبے سے قریبی گاؤں جارہی تھی کہ اسی دوران طالبان کی جانب سے سڑک کنارے نصب کئے گئے بارودی مواد سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 12 خواتین اور 4 بچوں سمیت 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد بھی شامل ہے، واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |