بولٹ نے خطرناک اسپیل سے ریکارڈ بک میں نام درج کرالیا

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے خطرناک اسپیل سے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرا دیا۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے خطرناک اسپیل سے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرا دیا۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے خطرناک اسپیل سے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرا دیا۔

انھوں نے لگاتار 5 وکٹیں بغیر کوئی رن دیے اپنے نام کیں، مجموعی طور پر کیریئر بیسٹ 30 رنز کے عوض 6 وکٹوں کی پرفارمنس دکھائی، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دھماکے دار پرفارمنس کے نتیجے میں 5 وکٹ پر 100 رنز بنانے والی سری لنکن ٹیم 104پر ڈھیر ہوگئی،اس اسپیل سے 45 منٹ قبل تک بولٹ ایک بھی وکٹ نہیں لے سکے تھے۔

مہمان سائیڈ کے آخری چاروں کھلاڑی بغیر کھاتہ کھولے آئوٹ ہوئے، یہ ٹیسٹ کرکٹ میں تمام ٹیل اینڈرز کا صفر پر آئوٹ ہونے کا چوتھا واقعہ ہے، اس سے قبل انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا (1994)، انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا (2005) اور ویسٹ انڈیز بمقابلہ نیوزی لینڈ (2013) میں ایسا ہوچکا ہے۔
Load Next Story