سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کردیں

وزیرخارجہ عادل الجبیر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا


ویب ڈیسک December 28, 2018
کابینہ میں تبدیلیاں ملکی مفاد کی خاطرکی گئی ہیں، شاہی فرمان۔ فوٹو : فائل

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں کردیں۔

سعودی شاہی محل سے جاری بیان کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے کابینہ میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں کرتے ہوئے وزیر خارجہ عادل الجبیر کو عہدے سے ہٹا دیا جب کہ ان کی جگہ وزیرخزانہ ابراہیم ال اصاف کو وزیرخارجہ مقررکردیا گیا ہے، عادل الجبیر کو وزارت خارجہ میں مشیر مقررکیا گیا ہے۔

شہزادہ عبداللہ کونیشنل گارڈز کا سربراہ ، جنرل خالد بن کرار کو سکیورٹی چیف جب کہ مساعد ال عبان کو نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کا عہدہ دیا گیا ہے ،ترکی الشبانہ وزیراطلاعات اور حمد آل الشیخ کو وزیر تعلیم کا عہدہ دیا گیا ہے۔ عسیر کے گورنر فیصل بن خالد کو سبک دوش کر کے ان کی جگہ ترکی بن طلال کو نیا گورنر مقررکیا گیا ہے۔

شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ میں تبدیلیاں ملکی مفاد کی خاطر کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں