عراق کو تعمیرنو میں پاکستان کی مدد درکار ہے عراقی سفیر

پاکستان عراق كیساتھ تعلقات کو اقتصادی رابطوں ميں اضافے كے ذريعے مزيد مستحكم بنانے كا خواہاں ہے،اسپیکر قومی اسمبلی

عراق ميں اقتصادی شعبے ميں سرمايہ كاری كے وافر مواقع موجود ہيں جنہيں باہمی فائدے كے ليے بروئے كار لايا جاسكتا ہے،عراقی سفیر فوٹو: اے پی پی

پاکستان میں متعین عراقی سفير رشدی محمود رشيد نے عراق کی تعمیر نو کے لئے پاکستان سے مدد طلب کی ہے۔


اسلام آباد میں عراق کے سفیر نے اسپيكر قومی اسمبلی سردار اياز صادق سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہا کہ عراقی حکومت کو مختلف شعبوں میں تعمیر نو میں پاکستان کی افرادی قوت درکار ہے، عراق ميں اقتصادی شعبے ميں سرمايہ كاری كے وافر مواقع موجود ہيں جنہيں باہمی فائدے كے ليے بروئے كار لايا جاسكتا ہے۔ انہوں نے كہا كہ ان كا ملک پاكستان سے افرادی قوت كے ساتھ ساتھ صنعتی پيداوار، طبی آلات اور زرعی آالات كی برآمد ميں گہری دلچسپی ركھتا ہے۔

اس موقع پر اسپيكر قومی اسمبلی سردار اياز صادق نے كہا كہ پاكستان عراق كو اپنا بھائی سمجھتا ہے اور عراق كے ساتھ دوستانہ تعلقات کو پارليمانی اور اقتصادی رابطوں ميں اضافے كے ذريعے مزيد مستحكم بنانے كا خواہاں ہے۔ انہوں نے كہا كہ پاكستان ميں با صلاحيت افرادی قوت موجود ہے جسے دونوں ممالک كی متعلقہ وزارتوں ميں رابطوں كے ذريعےعراق ميں بھيجا جاسكتا ہے۔
Load Next Story