شہبازشریف کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا پہلا اجلاس

قانون کے مطابق ٹیم ورک کے ذریعے کام کرنے کی کوشش کریں گے، شہباز شریف


ویب ڈیسک December 28, 2018
تمام شعبوں میں شفافیت کو ترجیح دی جائے گی، شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا آج پہلا اجلاس ہوا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پبلک اکائونٹس کمیٹی کا پہلا اجلاس قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی صدارت میں شروع ہوا جس میں راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، راجہ ریاض، فخرامام، سیمی ایزدی، اقبال محمد علی، رانا تنویر، نصراللہ دریشک، نورعالم خان، شیری رحمان، ریاض فتیانہ، آڈیٹرجنرل، نیب اور ایف آئی اے کے حکام بھی شریک ہیں۔ پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی کو پی اے سی نیشنل ونگ کے سیکرٹری کی بریفنگ دی

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے تمام ارکان کوخوش آمدید کہا، ان کا کہنا تھا کہ ممبران کی اچھی ٹیم ہے پی اے سی کی کارکردگی مزید بہتر کریں گے، پی اے سی پارلیمان کی سب سے اہم کمیٹی ہے، تمام شعبوں میں شفافیت کو ترجیح دی جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ سابقہ پی اے سی ارکان نے بہترین کام کیا، پی اے سی میڈیا پرخبریں چلوانے کا فورم نہیں ہے، یہ سرکاری حسابات کا جائزہ لینے کا پیشہ وارانہ فورم ہے، قانون کے مطابق ٹیم ورک کے ذریعے کام کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل کے سلسلے میں نیب کی حراست میں ہیں لیکن قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے پی اے سی کے اجلاس کی صدارت کے لیے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈرجاری کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں