شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج

شہباز شریف پر کرپشن کے الزامات ہیں، درخواست میں موقف


ویب ڈیسک December 28, 2018
شہباز شریف پر کرپشن کے الزامات ہیں، درخواست میں موقف۔ فوٹو:فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا اقدام چیلنج کردیا گیا، ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے شہباز شریف کی تعیناتی کو چیلنج کیا جب کہ درخواست میں وفاقی حکومت اور اسپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شہبازشریف کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شہباز شریف پر کرپشن کے الزامات ہیں لہذا انہیں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شہباز شریف چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب ہوئے تھے، شیخ روحیل اصغر نے شہباز شریف کا نام تجویز کیا اور کسی نے بھی شہباز شریف کے نام کی مخالفت نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں