اوکاڑہ میں بائی پاس پرمتعدد گاڑیاں ٹکراگئیں 4 افراد جاں بحق
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا
بائی پاس کے قریب دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اوکاڑہ میں بائی پاس کے قریب دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، جس کے نتیجے میں 2 بچیاں اور2 خواتین موقع پرہی جاں بحق ہوگئیں جب کہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا۔ ڈی سی اسپتال مریم خان اسپتال پہنچیں اورزخمیوں کو بہترین طبعی فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
دوسری جانب پنجاب اورخیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ موٹروے ایم ون، ٹو، ایم تھری اور فور شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ ترجمان موٹروے کے مطابق ایم ٹو کلر کہار، بھیرہ، سالم، کوٹ مومن اورلاھورسیکشن ٹریفک کیلئے بند ہے۔ ایم ون پشاور سے برھان، ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند جب کہ ایم فور فیصل آباد سے گوجرہ اورخانیوال سے ملتان پربھی شدید دھند کے باعث ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔