علی رضا عابدی کےقاتلوں کو زمین کھود کر بھی نکال لیں گے فیصل واوڈا

علی رضا عابدی کے قتل میں بانی ایم کیو ایم ملوث ہے، فیصل واوڈا


ویب ڈیسک December 28, 2018
آصف زرداری نے کل براہ راست سپریم کورٹ پر حملہ کیا، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی کے قاتلوں کو زمین کھود کر بھی نکال لیں گے۔

لاہور میں عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے آبی امور فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا معاملہ اداروں کا ہے، ان کے خلاف کیسز نواز شریف کے دور میں بنائے گئے، جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی ہے، آصف زرداری نے کل براہ راست سپریم کورٹ پر حملہ کیا، قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں ہے، اگر انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا تو وہ کلیئر ہو جائیں گے جب کہ زرداری نے لاڈلا کا لفظ بھی نواز شریف کے لیے استعمال کیا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ زرداری صاحب کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے ہمیں بری الزمہ قرار دیا، زرداری نے بکواس کرنے اور پھٹے ہوئےڈھول کے الفاظ بھی نواز شریف کے لیے استعمال کیے جب کہ میں نہیں سمجھتا تھا کہ بلاول زرداری، اومنی گروپ کے ترجمان بن جائیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کی جان اہم ہے، سندھ حکومت سو رہی ہے، میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنا چاہتا، جب بھی ہم بات کرتے ہیں تو 18 ویں ترمیم کا کہہ کر وہ چھت سے لگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علی رضا عابدی کے قتل میں بانی ایم کیو ایم ملوث ہے اور علی رضا عابدی کے قاتلوں کو زمین کھود کر بھی نکال لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں