جےآئی ٹی رپورٹ کےبعد سندھ حکومت کےپاس حکومت کرنےکاجوازنہیںخرم شیرزمان

تحریک انصاف مراد علی شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتی ہے، خرم شیر زمان


ویب ڈیسک December 28, 2018
پی ٹی آئی سندھ میں حکومت بنانے جارہی ہے عوام تیاری کرلے، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سندھ حکومت کے پاس حکومت کرنے کا جواز نہیں ہے۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ورکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت خاموش رہی ان کا کام صرف کرپشن تھا، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سندھ حکومت کے پاس حکومت کرنے کا جواز نہیں، تحریک انصاف مراد علی شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتی ہے جب کہ پی ٹی آئی سندھ میں حکومت بنانے جارہی ہے عوام تیاری کرلے۔

دوسری جانب پی ٹٰی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مرادعلی شاہ کو استعفی دینا پڑے گا، مراد علی شاہ نے جتنا رحم کیا اومنی گروپ پر کیا، سندھ بینک سے اربوں روپے کا قرضہ لیا جو مراد علی شاہ کے پاس ہے، ساڑھے 7 ارب کی کسانوں کو دی جانے والی سبسڈی بھی اومنی گروپ میں آگئی،پچھلے 10 سال کا فارنزک آڈٹ ہونا چاہیئے اس سے زیادہ کرپشن نکلے گی، ان سب کے بینک اکاؤنٹ سیز ہونے چاہیئں اثاثے منجمد ہونے چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |