خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبائی احتساب کمیشن کوختم کرنے کی منظوری دیدی

کمیشن کے تحت جاری تمام انکوائریاں، کیس اوراثاثہ جات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو منتقل کردی گئیں۔


ویب ڈیسک December 28, 2018
مستقل ملازمین کوگولڈن ہینڈ شیک لینے یا سرپلس پول جانے کاآپشن دے دیا گیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبائی احتساب کمیشن کوختم کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں صوبائی احتساب کمیشن کے خاتمے کے حوالے سے بل پیش کیا گیا جو منظور کرلیا گیا جب کہ اس حوالے سے اپوزیشن کی ترامیم مسترد کردی گئیں۔

صوبائی احتساب کمیشن کو ختم کرنے سے متعلق بل کے مطابق کمیشن کے تحت جاری تمام انکوائریاں، کیس اوراثاثہ جات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو منتقل کردی گئیں جب کہ کمیشن کے ایڈ ہاک ملازمین فارغ ہوگئےاور مستقل ملازمین کوگولڈن ہینڈ شیک لینے یا سرپلس پول جانے کاآپشن دے دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں