رنویرکی ’سمبا‘ شاہ رخ کی ’چنائی ایکسپریس ‘ کو پیچھے چھوڑدے گی فلم ڈسٹری بیوٹرز

بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے فلم ’سمبا‘ کوسپر ہٹ قراردیا ہے


ویب ڈیسک December 28, 2018
فلم’سمبا‘3 سے 4 روز میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوجائے گی، اکشے راٹھی فوٹوفائل

بھارتی فلم ڈسٹری بیوٹرز نے رنویر سنگھ اور سارہ علی خان کی فلم 'سمبا' کے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم شاہ رخ خان کی 'چنائی ایکسپریس' کو پیچھے چھوڑدے گی۔

بالی ووڈ ہدایت کارروہت شیٹھی کی فلم 'سمبا' آج بھارت سمیت دنیا بھرمیں ریلیز کردی گئی، فلم میں اداکار رنویر سنگھ اور سارہ علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ ریلیزسے قبل ہی فلم 'سمبا' کے چرچے جاری تھے جب کہ بھارتی تجزیہ نگارترن آدرش نے بھی فلم کو ہٹ قرار دیتے ہوئے 4 اسٹار دئیے ہیں۔



دوسری جانب فلم ڈسٹری بیوٹراکشے راٹھی نے فلم کے پہلے دن کے بزنس سے متعلق کہا ہے کہ فلم ریلیز کے پہلے روز 25 کروڑ کا بزنس کرے گی جب کہ انہوں نے امید ظاہرکی ہے کہ فلم 3 سے 4 دنوں میں 100 کروڑ کلب میں بھی شامل ہوجائے گی۔

اکشے راٹھی سے جب پوچھا گیا کہ کیا فلم 'سمبا' روہت شیٹھی اورشاہ رخ خان کی سپرہٹ فلم 'چنائی ایکسپریس' کو پیچھے چھوڑدے گی تو انہوں نے کہا ہاں یہ ممکن ہے، مجھے یقین ہے'سمبا' بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ 2013 میں ریلیز ہوئی ہدایت کارروہت شیٹھی، شاہ رخ خان اوردپیکا پڈوکون کی فلم 'چنائی ایکسپریس' بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر کھڑکی توڑ بزنس کیاتھالہٰذا روہت شیٹھی کو فلم'سمبا'سے بھی بہت امیدیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |