بھارتی شہر نوئیڈا میں عوامی مقامات پر نمازجمعہ کے اجتماعات پر پابندی
مساجد اور عید گاہ کے علاوہ کسی اور مقام پر نماز جمعہ کے اجتماعات منعقد نہیں کرائے جاسکیں، پولیس
ISLAMABAD:
بھارت کے صنعتی شہر نوئیڈا میں عوامی مقامات پر نماز جمعہ کے اجتماعات منعقد کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا کی پولیس نے عوامی مقامات جیسے پارکوں اور سڑکوں پر نماز جمعہ کے اجتماعات کے انعقاد پر پابندی عائد کرتے ہوئے صرف مساجد اور عیدگاہ میں نماز پڑھنے کی ہدایت کی ہے۔
نوئیڈا پولیس نے فیکٹریوں کو ایک نوٹس کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ نماز جمعہ کے اجتماع کے لیے ملازمین کو مساجد،عید گاہ اور آفس تک محدود رکھا جائے، اگرعوامی مقامات پر نماز جمعہ کی ادائیگی ہوئی تو ذمہ داری فیکٹری انتظامیہ ہوگی۔
پولیس کی جانب سے جاری نوٹس میں مزید بتایا ہے کہ یہ اقدام سٹی مجسٹریٹ کی جانب سے ایک حکم نامے پر عملدرآمد کی غرض سے اُٹھایا جا رہا ہے، مجسٹریٹ نےعوامی مقامات پر نماز جمعہ کے انعقاد کی اجازت کی استدعا کو مسترد کردیا تھا۔
پولیس کی جانب سے ہدایات پر عمل کرنے کے لیے نوئیڈا کے شہریوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے جب کہ انتظامیہ نے حکم کی خلاف ورزی کرنے والے خلاف سخت اقدامات کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔