کرپٹ افراد کی سزاؤں تک ملک میں استحکام نہیں آئے گا شیخ رشید

آصف علی زرداری کا دوسرا گھر جیل ہے، شیخ رشید


ویب ڈیسک December 28, 2018
شہبازشریف کے معاملے پروزیراعظم عمران خان سے بات کروں گا، شیخ رشید: فوٹو: فائل

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کواب استعفیٰ دے دینا چاہیے اورکرپٹ افراد کی سزاؤں تک ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مارچ سے قبل تمام گندے انڈے ایک ہوجائیں گے، 30 مارچ تک جھاڑو پھرجائے گی، آصف زرداری بیٹے بلاول کو استعمال کررہے ہیں اورافسوس ہے کہ بلاول بھی اپنے والد کی سیاست کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا دوسرا گھرجیل ہے اورجب آصف زرداری جیل گئے تھے توتمام جرائم پیشہ افراد سے تعلقات قائم کیے تھے جب کہ شہبازشریف کے معاملے پروزیراعظم عمران خان سے بات کروں گا۔

وزیرریلوے نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کومستعفی ہوجانا چاہیے، کرپٹ افراد کی سزاؤں تک ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے پاکستان ریلویزپراحسان کیا ہے، انہوں نے کئی سال پرانے کیسزکا فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے، ریلوے 28 سال کے بعد آج دوبارہ زندہ ہوئی ہے جب کہ رائل پام سے متعلق فیصلہ 4 جنوری کواسلام آباد میں ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں