ہم نہ کسی سے ڈرنے والے اور نہ ہی جھکنے والے ہیں آصف زرداری 

اسلام آباد میں سب اندھے گونگے اور بہرے لوگ رہتے ہیں، شریک چیئرمین پی پی پی


ویب ڈیسک December 28, 2018
ہم نے صوبوں کو اٹھارہویں ترمیم میں ان کا حق دیا، آصف زرداری - فوٹو:اسکرین گریب

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زردای کا کہنا ہے کہ ہماری قیادت کو نہ کوئی ڈرا سکتا ہے اور نہ کوئی جھکا سکتا ہے۔

گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں، ہم نے صوبوں کو اٹھارہویں ترمیم میں ان کا حق دیا، گھوٹکی والوں کا حق ان کو نہیں ملتا، اگر بات نکلے گی تو بہت دور تک جائے گی۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ اردو میں اس لیے بات کررہاہوں کیونکہ اسلام آباد میں سب اندھے گونگے اور بہرے لوگ رہتے ہیں، پیپلز پارٹی کی فلاسفی یہ ہے کہ پہلا حق غریبوں کا ہے، پاکستان مضبوط جب ہوگا جب عوام مضبوط اور خوش ہوں گے، ہم نے توالیکشن جیت کر بھی اپوزیشن میں رہ کر دکھایا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ کسی چیز سے گھبرانے کی کوئی بات نہیں جس قوم نے اپنا حقوق سمجھ لیے ہوں اس قوم کو کوئی جھکا نہیں سکتا، ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں اور نہ ہی ہمیں اور ہماری قیادت کو کوئی ڈرا سکتا ہے اور نہ جھکا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں