شاہ رخ خان بھی ’’می ٹو‘‘ مہم پر بول پڑے

بالی ووڈ میں جاری می ٹومہم کے دوران تنوشری دتہ سمیت متعدد بالی ووڈ اداکاراؤں نے جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھائی تھی


ویب ڈیسک December 28, 2018
میں اپنی بیوی اور اپنے ساتھ کام کرنے والی خواتین کی بہت عزت کرتاہوں۔شاہ رخ خان فوٹوفائل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے می ٹومہم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی اہلیہ گوری خان اوراپنے ساتھ کام کرنے والی خواتین کی بہت عزت کرتا ہوں۔

شاہ رخ خان نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں بالی ووڈ میں چل رہی 'می ٹو' مہم پر بات کرتے ہوئے کہا میں تین چیزوں پر یقین رکھتا ہوں عزت، عزت، اورعزت۔

کنگ خان نے کہا عزت کا مطلب ہوتا ہے برابری، میرا مطلب سوشل میڈیا پرچلنے والے 'ہیش ٹیگ والی برابری' نہیں بلکہ میری خواتین دوستوں کوبھی میری کمزوریوں سے متعلق پتہ ہونا چاہئے، میں اپنی بیوی اوراپنے ساتھ کام کرنے والی خواتین کی بہت عزت کرتا ہوں۔

شاہ رخ خان نے کہا وہ اپنے بڑے بیٹے آریان کو خواتین کی عزت کرنے کی نصیحت کرتے ہیں، کنگ خان نے اپنی بیوی اوربیٹی کے بارے میں کہا کہ میری شادی کو30 سال ہوگئے ہیں لیکن میں نے آج تک اپنی بیوی کے پرس میں نہیں دیکھا، میری بیوی جب کمرے میں ہوتی ہے میں دروازہ کھٹکھٹا کر اندر جاتاہوں اور اپنی بیٹی کے ساتھ بھی میرا یہی رویہ ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں جاری می ٹومہم کے دوران تنوشری دتہ سمیت متعدد بالی ووڈ اداکاراؤں نے جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں