منی لانڈرنگ کیخلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کرنے جارہے ہیں وزیراعظم

پاکستان سے سالانہ 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے، عمران خان


ویب ڈیسک December 28, 2018
پاکستان سے سالانہ 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے، عمران خان: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے خلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کرنے جارہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان سے سالانہ 10 ارب ڈالر کی منی لانڈنگ ہو رہی ہے، منی لانڈرنگ کے خلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کرنے جارہے ہیں، اسی لئے سندھ سے کل سے چیخیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے کرنسی کرنسی باہر سمگل ہو رہی ہے، کرنسی کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو بہتر شرائط پر قرضہ دے گا، تاہم آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کوئی جلدی نہیں ہے، آئی ایم ایف کا رویہ ہم سے مختلف تھا ایک وجہ سیاسی تھی اب وہ ہماری بات سمجھ رہے ہیں، حکومت نے مشکل فیصلے کرلیے ،اب آگے آسانیاں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے سوا تمام طاقتوں کے ساتھ معاملات بہتر ہو رہے ہیں، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے پروگرام پرعمل درآمد ہمارے مفاد میں ہے، آرمز کے خلاف کارروائی نیشنل ایکشن پروگرام کا حصہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں