پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

اوگرا نے پیٹرول 9 روپے 50 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 15 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے۔


ویب ڈیسک December 28, 2018
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ ۔ فوٹو: فائل

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارتِ پیٹرولیم کو بھیج دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نئے سال کے شروع میں ہی عوام کے لئے اوگرا کی جانب سے خوشخبری ملنے کا امکان ہے، اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کرلی ہے، جس کے مطابق یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے تیارکی جانے والی تجویز منظور ہونے کی صورت میں پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل میں 2 روپے اور مٹی کا تیل 25 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی منظوری حکومت دے گی جب کہ قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں