مسلم لیگ ن کا العزیزیہ ریفرنس فیصلے کوچیلنج کرنے کا فیصلہ

خواجہ حارث کےتوسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصلے کے خلاف پٹیشن دائر کی جائے گی، ذرائع

خواجہ حارث کےتوسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی، ذرائع (فوٹو: فائل)

مسلم لیگ (ن) نے العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس حوالے سے لاہور میں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی خواجہ حارث سے 5 گھنٹے طویل ملاقات بھی ہوئی، جس میں قانونی معاملات پر مشاورت کی گئی۔


ذرائع کے مطابق بہت جلد خواجہ حارث کےتوسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی اور سزا کے خلاف پٹیشن کی تیاری کے بعد مریم نواز اور خواجہ حارث کی ایک اور ملاقات بھی ہوگی۔

 
Load Next Story