وزیر داخلہ بلوچستان کا مغوی ڈاکٹر ابراہیم کی بازیابی کیلیے فوری کارروائی کا حکم

دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے پوری قوت سے کارروائی کی ضرورت ہے، میر ضیاء لانگو


ویب ڈیسک December 28, 2018
ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلیے پوری قوت سے کارروائی کی ضرورت ہے، میر ضیاء لانگو (فوٹو : فائل)

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے مغوی ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کے لیے پولیس کو فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی سے متعلق تفتیش کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اور بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

میر ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے پوری قوت سے کارروائی کی ضرورت ہے جب کہ کسی کو صوبے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 14 دسمبر کو سول اسپتال کوئٹہ کے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو شہباز ٹاؤن کے علاقے سے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا جنہیں ابھی تک بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں