افغان فٹبال چیف کے باہر جانے پرپابندی

اٹارنی جنرل نے کریم سمیت 5 آفیشلز کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگا دی ہے۔


AFP December 29, 2018
اٹارنی جنرل نے کریم سمیت 5 آفیشلز کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگا دی ہے۔ فوٹو: فائل

MULTAN: ملکی خواتین فٹبال ٹیم کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات پر افغانستان کے اٹارنی جنرل نے فٹبال باڈی کے ٹاپ 5 آفیشلز کے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

ایک پلیئر نے برطانوی اخبار کو بتایا تھا کہ افغانستان فٹبال فیڈریشن کے صدر کریم الدین کریم نے اپنے دفتر کے قریب خفیہ بیڈروم میں ان سے زیادتی کی اورتشدد کیا تھا، ایک اور پلیئر نے بتایا تھا کہ انھیں زبان کاٹ دینے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اٹارنی جنرل نے کریم سمیت 5 آفیشلز کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگا دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔