عثمان خواجہ کا بھائی دوبارہ گرفتار

وہ اب اس مقدمے میں فروری میں شیڈول سماعت تک زیرحراست رہیں گے۔


AFP December 29, 2018
وہ اب اس مقدمے میں فروری میں شیڈول سماعت تک زیرحراست رہیں گے۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کے بھائی کو حکام نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

عثمان خواجہ کے بھائی پر رقیب کیخلاف جعلی دہشت گردی کا منصوبہ بنانے کا مقدمہ زیرسماعت ہے،اب ارسلان خواجہ کو گواہوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرنے پر حکام نے دوبارہ گرفت میں لے لیا، انھیں رواں ماہ کے اوائل ہی میں سڈنی کورٹ سے ضمانت پر رہائی ملی تھی۔

نیوساؤتھ ویلز پولیس کی خاتون ترجمان کے مطابق ارسلان اس مقدمے میں شریک گواہوں پراثرانداز ہونے کی کوشش کررہے تھے، جس پر انھیں دوبارہ حراست میں لے لیاگیا، یہ ضمانت میں درج شق کی خلاف ورزی تھی، وہ اب اس مقدمے میں فروری میں شیڈول سماعت تک زیرحراست رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔