نوشہرہ 9 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

بچی مدرسے جانے کے لیے گئی تھی، لاش کے ٹکڑے قبرستان کے قریب ملے

ملزموں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، ایبٹ آباد،مانسہرہ میں لیگی رہنما قتل فوٹو: فائل

نوشہرہ میں درندوں نے 9سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے۔

نوشہرہ کلاں محلہ خاتوخیل کی رہائشی 9 سالہ بچی گزشتہ روز مدرسہ جانے کیلیے گھر سے نکلی اور واپس نہیں آئی، اگلے روز نامعلوم درندہ صفت ملزمان بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد بے دری سے قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے باجوڑ قبرستان کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔


واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اورعوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلانے کامطالبہ کیا، بعدازاں ڈی پی او نوشہر ہ منصورامان نے خود جائے وقوع کا دورہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلیے ٹیم تشکیل دے دیں۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

دوسری جانب اے پی پی کے مطابق ایبٹ آباد میں مسلم لیگ (ن)حویلیاں سٹی کے سابق صدر ملک خرم گزشتہ صبح اپنی گاڑی پر کچہری آرہے تھے کہ ملک خرم سلیمان کے برادر نسبتی ملک بلال نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے ملک خرم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، مانسہرہ میں 22سالہ اظہر کو نامعلوم افراد نے چند روز قبل اغوا کیا تھا جس کی لاش پولیس کو گزشتہ روز بیڑہ کے جنگلات سے ملی، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا۔
Load Next Story