دوعہدوں کا معاملہ عمران خان نے پارٹی الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا
دوعہدوں سے متعلق اب تک محض سفارشات دی گئی ہیں جن پر سی ای سی کے اجلاس تک عمل درآمد نہیں کیا جائے گا، عمران خان
تحریک انصاف کے سینٹرل الیکشن کمیشن نے 2 عہدے ختم کردیئے تاہم پارٹی کے چیرمین عمران خان نے اس فیصلے پر عمل درآمد روک دیا ہے۔
تحریک انصاف کے سینٹرل الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، اسپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی، علی امین اور عاطف خان سے پارٹی عہدے واپس لے لئے گئے ہیں اور ان عہدوں پر الیکشن کا شیڈول رمضان کے بعد جاری کیا جائے گا۔ دوسری جانب عمران خان نے فیصلے پر عملدرآمد روکتے ہوئے کہا ہے کہ 2عہدوں سے متعلق اب تک محض سفارشات دی گئی ہیں جن پر سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں دوبارہ غور ہوگا اور اجلاس تک سفارشات پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔