سال 2018 میرے لیے بہت ہی مشکل ثابت ہوا عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ 2019 میں تین فلموں ’کلنک‘، ’گلی بوائے‘ اور’براہمسترا‘ میں نظرآئیں گی


ویب ڈیسک December 29, 2018
سال 2018 میرے لیے کافی مشکل اورچیلنجنگ ثابت ہواہے، عالیہ بھٹ فوٹوفائل

رواں سال 'راضی' جیسی کامیاب فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ناموراداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے 2018 ان کے لیے کافی مشکل ثابت ہوا ہے۔

ناموربالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پرمداحوں کے ساتھ سال 2018 کی یادیں شیئرکرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2018 میرے لیے کافی مشکل ثابت ہواہے، رواں سال میں نے صرف کام کام اورکام کیا ہے، یہاں تک کہ ایک وقت آیا جب میں یہ سوچنے لگی تھی کہ مجھ سے مزید یہ کام نہیں ہوگا لیکن کام سے محبت نے مجھے آگے بڑھتے رہنے کی ہمت دی۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ اس سال میں نے زندگی میں بہت کچھ سیکھا اوراب جب 2019 کی آمد ہے تو میں نے کام سے چند دنوں کی چھٹیاں لی ہیں اورمیں بہت خوش ہوں۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کی رواں سال صرف ایک فلم 'راضی' ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر کامیاب رہی تھی، تاہم آنے والا سال ان کے لیے کافی اہم ثابت ہوگا کیونکہ 2019 میں عالیہ بھٹ تین فلموں 'کلنک'، 'گلی بوائے' اور 'براہمسترا' میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں