امریکی صدر نے افغانستان سے فوجی انخلا کا حکم نہیں دیا وائٹ ہاؤس

صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان میں امریکی فوج کی نفری کم نہیں کرنا چاہتے، ترجمان وائٹ ہاؤس


ویب ڈیسک December 29, 2018
صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان میں امریکی فوج کی نفری کم نہیں کرنا چاہتے، ترجمان وائٹ ہاؤس فوٹو:فائل

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے فیصلے کی تردید کردی۔

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے معاملے نے نیا موڑ اختیار کرلیا۔ چند روز قبل امریکی میڈیا نے خبر دی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے اپنی نصف فوج واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان میں تعینات 14 ہزار امریکی فوجیوں میں سے 7 ہزار کو واپس بلایا جائے گا، تاہم اب امریکی حکام کی جانب سے اس خبر کی تردید کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا شام کے بعد افغانستان سے بھی امریکی فوجیوں کے انخلاء کا فیصلہ

امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان گریٹ مرکس نے جاری کردہ مختصر بیان میں کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے احکامات نہیں دیے کیونکہ وہ وہاں امریکی فوج کی نفری کم نہیں کرنا چاہتے۔ گریٹ مرکس نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے محکمہ دفاع پنٹاگون کو افغانستان سے فوجی انخلا کے احکامات نہیں ملے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے باضابطہ طور پر اپنی فوج واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔