فلم انڈسٹری کے خراب حالات میں بھی کچھ لوگوں نے ہمت نہیں ہاری ندیم مانڈوی والا

میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کےلیے بہترین سنیماؤں کاہونا ضروری ہے ،چیرمین مانڈوی والا انٹرٹینمٹ


Cultural Reporter July 10, 2013
فوٹو: فائل

مانڈوی والا انٹرٹینمٹ کے چئیرمین ندیم مانڈوی والا نے کہا کہ جب ہم نے ایٹریم سنیما کا آغاز کیا تھا اس بات کا یقین تھا کہ وہ وقت بھی آئے گا جب ان سنیماؤں میں پاکستانی فلمیں لوگ دیکھنے آئیں گے اور وہ کامیاب ہوں گی۔

میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے بہترین سنیماؤں کا ہونا ضروری ہے جب اچھے سنیما گھر ہوں گے تو فلم بین فلم دیکھنے ضرور آئیں گے، پاکستان میںچند فلموں کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ لوگ پاکستانی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے ضروری کہ ہم اپنی فلموں کا معیار بہتر بنائیں اب بہت سے لوگ فلموں پر صرف اس لیے سرمایہ کاری کررہے ہیں کہ انھیں امید ہے کہ جس تیزی سے نئے سنیما گھر تعمیر ہورہے ہیں پاکستانی فلموں کا مستقبل بہتر ہوتا نظر آرہا ہے۔

یہ بات انھوں نے ایک تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے مشکل دور میں ہمارے بہت سے دوستوں نے ا مید کا دامن نہیں چھوڑا ور فلم بناتے رہے، میں انھین خراج تحسین پیش کرتا ہوںان ہی کی کوششوں سے فلم انڈسٹری کا وجود قائم رہا اور آج ان ہی لوگوں کی وجہ سے ایک بار پھر فلموں کا دور واپس آگیا ہے امید ہے بہت جلد پاکستان میں فلمیں عوام کی توجہ بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں