گیس بحران کے باعث کراچی کے صنعتکاروں کا فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان

ایس ایس جی سی نے گیس بحران سے متعلق صنعتکاروں کا اجلاس بلالیا۔


ویب ڈیسک December 29, 2018
ایس ایس جی سی نے گیس بحران سے متعلق صنعتکاروں کا اجلاس بلالیا۔

کراچی کے صنعتکاروں نے گیس بحران کے سبب فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں صنعتکاروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے جہاں کراچی کے صنعتکاروں کو گیس صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کراچی میں بدترین گیس بحران کے باعث صنعتکاروں نے صنعتیں بند کرنے کا اعلان کررکھا ہے اور معاملات حل نہ ہونے پر یکم جنوری سے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔

ایک ہفتہ قبل بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کا بدترین بحران دیکھنے میں آیا تھا جہاں 7 دن کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند رہے تھے جب کہ سوئی سدرن کمپنی نے آج بھی سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی نہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

واضح رہے سندھ میں گیس کے بدترین بحران کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے سوئی سدرن و ناردرن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں