فیشن انڈسٹری میں نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا مہرین سید
ہمارے ملک میں فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں خصوصاً فیشن انڈسٹری کی طرف آنیوالے نوجوانوں کا بہت سا ٹیلنٹ موجود ہے، اداکارہ
لاہور:
معروف ماڈل واداکارہ مہرین سید نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں خصوصاً فیشن انڈسٹری کی طرف آنیوالے نوجوانوں کا بہت سا ٹیلنٹ موجود ہے لیکن درست پلیٹ فارم نہ ملنے کی وجہ سے انھیں خاصی دشواری کا سامنا رہتا ہے۔
میں نے اپنی اکیڈمی کے پلیٹ فارم سے کچھ ایسے پروگرام شروع کیے ہیں جن کا زبردست رسپانس مل رہا ہے اور اس کے ذریعے فیشن انڈسٹری میں بہت سا نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔جو پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار مہرین سید نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں تین روزہ ورکشاپ کے دوران بہت سے باصلاحیت نوجوانوں سے ملاقات ہوئی جنہوں نے صرف تین دن کے دوران اپنی صلاحیتوں سے متاثرکیا۔ جس کودیکھتے ہوئے میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ اگر ہمارے ہاں ان باصلاحیت نوجوانوں کی رہنمائی کی جائے تویہ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ فیشن انڈسٹری کے مختلف شعبوں میں تہلکہ خیزکام کرسکتے ہیں۔ ہم نے اپنی اکیڈمی کے بینر تلے ایسے قابل نوجوانوںکو اسکالرشپ دینے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔