سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز احمد سینئر مستعفی

شہباز احمد سینئر نے اپنا استعفی صدر پی ایچ ایف کو بھجوا دیا


ویب ڈیسک December 29, 2018
شہباز احمد سینئر نے اپنا استعفی صدر پی ایچ ایف کو بھجوا دیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد سینئر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن نے شہباز احمد سینئر نے اپنا استعفی صدر پی ایچ ایف کو بھجوادیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فنڈز نہ ہونے کے باعث غیر یقینی کی صورتحال رہتی ہے، حکومت اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے پاس اگر قومی کھیل کے لیے وقت نہیں تو میرے پاس بھی نہیں ہے۔

شہباز سینئر کا کہنا تھا کہ ہاکی کے لیے ہمارے ہاس کوئی اثاثہ یا فنڈز کا سسٹم موجود نہیں اور نہ ہی ہاکی کا بنیادی ڈھانچہ موجود ہے، جس دن سے فیڈریشن میں آیا بار بار کہا کہ اس سسٹم سے ہاکی نہیں چل سکتی اور اس حوالے سے بار بار حکومت اور متعلقہ وزارت کو صورتحال سے آگاہ کرتے رہے لیکن قومی کھیل کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک سے بے حد افسوس ہوا۔

سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ ہاکی کی موجودہ صورتحال برداشت سے باہر ہو چکی ہے، نامساعد حالات کے باوجود پوری کوشش کرتا رہا سہولیات نہیں دی گئیں اور رزلٹس کا پوچھا جاتا ہے لیکن انقلابی اقدامات اور حکومتی مدد کے بغیر ہاکی ٹھیک نہیں ہو سکتی، وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ایک فیصد بھی تعاون نہیں کیا، بھارت کا سالانہ ہاکی بجٹ ایک ارب سے زائد ہے اور پاکستان ہاکی کی سالانہ گرانٹ 35 لاکھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔