تھری جی سپیکٹرم کی نیلامی ترجیحات میں شامل ہے وزیر مملکت

ٹیلی نار کے سینئر نائب صدر کی سربراہی میں ملاقات کیلیے آئے ہوئے وفد سے انوشہ رحمٰن کی گفتگو


Khususi Reporter July 10, 2013
وفد کی جانب سے سی ای او کے میڈیا پر آنیوالے بیانات کی تردید، نئی حکومت کی پالیسیوں کی تعریف۔ فوٹو: فائل

LOS ANGELES: وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن نے کہا ہے کہ تھری جی سپیکٹرم کی نیلامی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں ٹیلی نار کے سینئر نائب صدر ٹورے جانسن کی سربراہی میں ملاقات کے لیے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفد نے نئی حکومت کی بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ علاوہ ازیں مذکورہ وفد نے گزشتہ چند روز قبل ٹیلی نار کے سی ای او طرف سے میڈیا کے سامنے آنے والے بیانات کی تردید کی ہے۔



وزیر مملکت نے وفد کو میاں محمد نواز شریف اور نئی حکومت کے منشور اور جاری کردہ اصلاحات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سپیکٹرم کی نیلامی انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ملاقات کے دوران سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران علی قریشی نے تفصیلی طور پر وفد کو پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے تیار کردہ سازگار ماحول سے آگاہ کیا اور مزید کئی اصلاحات کی بھی یقین دہائی کرائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں