سجاول تنخواہیں نہ ملنے پر بلدیہ ملازمین کی ہڑتال

صفائی کے عملے نے میونسل آفس کے سامنے احتجاجاً کچرا پھینک دیا، پریس کلب پر دھرنا


Nama Nigar July 10, 2013
مظاہرین نے بتایا کہ گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ہم فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ فوٹو: فائل

3 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف تعلقہ میونسپل سجاول کے ملازمین نے کام بندکرکے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔

واٹر سپلائی اور ڈرینج سسٹم بند کرنے کی دھمکی۔ تفصیلات کے مطابق تنخواہیں نہ ملنے پرتعلقہ میونسپل سجاول کے صفائی عملے نے رمضان جمعدار، جانی خاصخیلی، ارشد مسیح کی قیادت میں کام چھوڑ ہڑتال کرکے کچرا میونسپل دفتر کے سامنے پھینک کر مظاہرہ کیا اور پریس کلب کے سامنے ٹریکٹر ٹرالی کھڑی کرکے دھرنا دیا۔



مظاہرین نے بتایا کہ گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ہم فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہورہا ہے اور ملازمین تنخواہ کے حصول کیلیے دربدر ہیں، حکمرانوں کو ہماری حالت پر رحم آتا ہے، نہ ہی انتظامیہ ہمارے مسائل حل کرنے کو تیار ہے۔

انھوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر 24 گھنٹے کے اندر کم از کم 2 ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں تو واٹر سپلائی اور ڈرینج سسٹم بند کردیں گے جبکہ واٹر سپلائی کے ایک ملازم ابلی سرائی نے خودسوزی کی بھی دھمکی دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں