ہمیں جتنا ماریں گے ہم اتنا ہی آگے بڑھیں گے آصف زرداری
تم نے صرف بینڈ بجانا ہے، بجاؤ لیکن اس سے میرا ووٹر متاثر نہيں ہوتا، سابق صدر
سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ تم نے صرف بینڈ بجانا ہے تو بجاو لیکن ہمیں جتنا مارو گے ہم اتنا ہی اور بڑھیں گے۔
کشمور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ تم نے صرف بینڈ بجانا ہے ، بجاؤ ، اس سے میرا ووٹر متاثر نہيں ہوتا، میں نے تو ضمانت کے وقت پاسپورٹ جمع کرادیا تھا ، مجھے باہر جانے کی کیا ضرورت ہے اور ہمیں جتنا ماریں گے ہم اتنا ہی اور بڑھیں گے، اللہ کے فضل سے ہم زردار ہیں ہر حال میں خوش ہیں۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یہ میری حکومت نہیں گراسکے ، میں نے انھیں پانچ سال حکومت چلا کر دکھائی، آپ کے پاس عقل نہیں تو میں کیا کروں اور کوئی میری سننے کو تیار نہیں جب کہ ہم دھرتی اورعوام کی خاطر لڑ رہے ہیں، جہاں سے گیس نکل رہی ہے پہلے اس صوبے کا حق ہے، سوچ یہ ہے جب صوبوں کو حق دو تو اس کا نقصان ہوگا۔
سابق صدر نے کہا کہ آپ کہتے ہیں پیٹرول پمپ لگے گا تو وہ بھی ہمارا ہوگا، میرااس میں شیئر نہیں، یہ میرا دھندا نہیں آپ کا ہے اور اپنی صدارت کے وقت فارن آفس سے پوچھتا نہیں بتاتا تھا جب کہ میں نے پانچ سال کامیابی سے حکومت چلائی، اپنے دور میں ہم نے پانچ پل بنائے اب چھٹا بنائیں گے۔