شاہ پورچاکر بدامنی کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال شہری سراپا احتجاج

سیکڑوں افراد کا دھرنا، نواب شاہ،سانگھڑ روڈ بلاک کردیا، گاڑیوں کی طویل قطاریں

شہریوں نے کہا کہ جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر نہ تو ضلعی انتظامیہ کوئی اقدام اٹھار ہی ہے اور نہ ہی پولیس کچھ کرنے کو تیارہے۔ فوٹو: پی پی آئی/ فائل

شاہ پور چاکر میں چوری، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چھیننے کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی اورشہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ پور چاکر میںچوری، ڈکیتی اور موٹرسائیکل چھننے کی وارداتوں کے ستائے شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نواب شاہ۔سانگھڑ روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے 5 گھنٹے تک دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی اور روڈ کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مسافروں کو شدید پریشانیوں کا ساناکرنا پڑا۔




مظاہرین نے کہا کہ شہر اور اس کے ونواح کے علاقوں میں ہر روز چوری، رہزنی، ڈکیتی کی وارداتوں میں زبردست اضافہ ہوچکا ہے تو دوسری جانب منشیات کی کھلے عام فروخت ہورہی ہے اور نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے جبکہ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر نہ تو ضلعی انتظامیہ کوئی اقدام اٹھار ہی ہے اور نہ ہی پولیس کچھ کرنے کو تیارہے۔ شہریوں نے کہا کہ ہم عدم تحفظ کا کا شکار ہیں۔ انوں نے وزیراعلیٰ، آئی جی سندھ پولیس اور دیگرمتعلقہ افسران سیجرائم کی روک تھام کی اپیل کی ہے۔
Load Next Story