بیرون ممالک سے کراچی کے حالات کو خراب کیا جارہا ہے آئی جی سندھ

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کا سراغ لگا لیا، آئی جی سندھ


ویب ڈیسک December 29, 2018
جلد ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، آئی جی سندھ

انسپکٹر جنرل سندھ پولیس کلیم امام نے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے کراچی کے حالات کو خراب کیا جارہا ہے۔

حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کراچی میں بے امنی کی حالیہ لہر پر کہا ہے کہ بعض عناصر بیرون ممالک میں بیٹھ کر کراچی کے حالات کو خراب کرنے کی کوششیں کررہے ہیں اورکرائم کو بیرون ممالک سے کنٹرول کئے جانے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی رضا عابدی قتل کیس میں ایئرپورٹ سےاہم گرفتاری ہوئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

آئی جی سندھ نے بتایا کہ علی رضا عابدی قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے تاہم تفتیش مکمل ہونے تک تفصیل بیان نہیں کرسکتا، پولیس نےکراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کا سراغ لگا لیا ہے اور جلد ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

کلیم امام کا کہنا تھا کہ کراچی میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کے بعد مزید وی آئی پیز نے سیکیورٹی کی درخواستیں دی ہیں ان وی آئی پیز اور ہائی پروفائل شخصیات کو سیکیورٹی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ جرائم کے محرکات کے حوالے سے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ غربت اور مہنگائی جرائم کی وارداتوں میں اضافے کا اہم سبب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں