شہباز سینئر مستعفی ہاکی فیڈریشن کا کانگریس اجلاس ملتوی

اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان اگلے چند روز میں متوقع ہے


Sports Reporter December 29, 2018
نئے سیکرٹری کے لیے مجوزہ ناموں پر غور کیا جارہا ہے، فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا 31 دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والا کانگریس کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

نئی تاریخ کا اعلان اگلے چند روز میں متوقع ہے جس میں شہباز سینئر کے مستعفی ہونے کے بعد نئے نامزد سیکرٹری اعتماد کا ووٹ لیں گے، نئے سیکرٹری کے لیے مجوزہ ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب اب کانگریس اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حکام کے بھی شریک ہوں گے۔ آئی پی سی منسٹری کی جانب سے پی ایچ ایف حکام کا اس بارے میں آگاہ کردیاگیا ہے۔جس میں واضح کیا گیا ہے کہ قومی کھیل کے حوالے سے منسٹری کو بھی اعتماد میں لے کر فیصلے کیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق ہاکی کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم کو قومی کھیل کے زوال اور دوسرے معاملات پر گہری تشویش رکھتے ہیں ، آئین کے تحت حاصل اختیارات کے تحت وزیر اعظم کسی بھی آفیشل کو فارغ اور نئی تقرری کرسکتے ہیں ۔

ہاکی میں بہتری کے لئے آئی پی سی منسٹری حکام تمام اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کرکے اصلاح احوال کے لیے رپورٹ تیار کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں